احترام مذاہب ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے ہوگا ،پیر نور الحق قادری
حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ مجھے ہندو اور مسیحی برادری کو بٹھانے میں تو مشکل نہیں ہوتی لیکن شیعہ سنی بریلوی اور دیوبندی کو ساتھ بٹھانا مشکل ہے زبردستی مذہب کی تبدیلی پر پابندی کی حمایت اور18 برس سے قبل مذہب کی تبدیلی پر ممانعت کی مخالفت کرتا ہوں،وفاقی وزیر بین المذاہب کانفرنس سے خطاب
جمعرات 28 جنوری 2021 17:01
(جاری ہے)
سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ توہین رسالتﷺ کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس بعنوان ’’ باہمی مذہبی احترام۔
دور حاضر کی ضرورت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام ،رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر ،مولانا احترام الحق تھانوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ سندھ کی دھرتی محبتوں اورمروت کی دھرتی ہے۔یہاں سے ہمیشہ امن کاپیغام پھیلا ہے ۔ہم بھی یہاں سے اپناعلم بلند کررہے ہیں۔یہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی دھرتی ہے۔ہم نفرتوں کوختم کرنیکی بات کرتے ہیں ۔ہم لوگوں کو توڑنے کی بجائے جوڑناچاہتے ہیں۔ایک بھائی مذہبی اوردوسراانسانیت کے رشتے کابھائی ہوتا ہے۔ہم سب میں مستحکم رشتہ پاکستانی ہونے کا ہے ۔میں تمام عبادگاہوں میں جاتا ہوں لیکن میرا ایمان کمزور ہونے کے بجائے مزید مستحکم ہو جاتا ہے۔جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں کھاتے پیتے ہیں تو ایسے اختلافات ختم ہو جاتے ہیں جو ہم نے بلاوجہ دل میں رکھے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرے قلمدان کی بہت ذمہ داری اور حساسیت ہے۔ہم اختلاف رکھنے کے باوجود پاکستانی ہونے کے ناطے اچھا تعلق رکھ سکتے ہیں۔جھے ہندو اور مسیحی برادری کو ساتھ بٹھانے میں مشکل نہیں لیکن شیعہ سنی بریلوی اور دیوبندی کو ساتھ بٹھانا مشکل ہوتا ہے ۔ان اختلافات کی وجہ سے جو قتل و غارت گری ہوئی اس کا احاطہ ممکن نہیں۔سانحہ کرک کا مجھے ایسے ہی دکھ ہوا جیسا کسی مسجد یا مدرسے کا ہوتا۔اس مندر کو جلانے والا اگر ایک مولوی تھا تو اس مسئلے کو حل کرنے والا بھی ایک مولوی ہی تھا۔یہ مندر جلانے کا ایک واقعہ نہیں یہاں تو امام بارگاہیں مدارس و مساجد اور مزارات کو اجاڑنے اور تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ہمیں اس سے نکلنے کے لیئے ایک منظم و مربوط کوشش کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ زبردستی مذہب تبدیل کرنے سے روکنے کے حوالے سے قانون سازی پر مجھ سے اسپیکر نے سوال کیا۔میں نے اس کے حصے کی حمایت اور دوسرے کی مخالفت کی ۔ زبردستی مذہب کی تبدیلی پر پابندی کی حمایت اور18 برس سے قبل مذہب کی تبدیلی پر ممانعت کی مخالفت کرتا ہوں۔زبردستی تبدیلی مذہب سے پاکستان کو نقصان پہنچتا ہے یہ اقلیتوں کا اعتراض ہے۔ہم نے ان کی بات سنی ہے ۔مسیحی برادری خود کو عیسائی کے بجائے مسیحی کہلانا پسند کرتے ہیںتو ہمارے دوست ان کو عیسائی کے بجائے مسیحی ہی لکھا اور پکارا کریں۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کا جو ماحول ہے اس میں دونوں ممالک کی افواج مورچہ زن ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے ایک مذہبی مقام کو سجایا اور سنوارا ہے اور بغیر پاسپورٹ کے لوگوں کو آنے کی اجازت دی ہے ۔اس جدید دنیا میں یورپ اور امریکہ میں بھی اس کی مثال نہیں ملے گی۔یہ صرف عمران خان کا وصف ہے۔مغرب کوخاتم النبیینﷺ کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے ان کو اس کا جواب بھی دینا ہو گا ۔آزادی اظہار کے نام پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی جو دل آزاری کی جارہی ہے۔سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ توہین رسالتﷺ کے خلاف کھل کر آواز بلند کرے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی اقوام متحدہ سے خطاب میں مسئلے کو اٹھایا اور اس بات پر زور دیا کہ ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے جہاں اس پر بات ہوسکے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے بارے میں کیا کہیں ان کے انجام پر ہمیں رونا آرہا ہے۔ان کی آپس کی چپقلش اور عداوتیں بڑھتی جارہی ہے۔جو لوگ اربوں روپے لوٹ کر لے گئے ہیں وہ ایسی رپورٹس بنوانے پر خرچہ کر رہے ہیں ایسی رپورٹس کی کوئی اہمیت نہیں۔چیئرمین نیشنل مینارٹی کمیشن چیلا رام نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں مذہبی آہنگی کے علاوہ کسی چیز کی کمی نہیں ہے ۔اگر یہ کمی دور ہو گئی تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔قائد اعظم نے کہا تھا کہ سب لوگوں کو ان کی عبادت گاہوں میں جانے کی آزادی ہے،آج بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز باتیں کی جاتی ہیں۔سانحہ کرک پر ہم نے علما کرام کو بلایا کہ اس وقت ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ہم محرم میں مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں اور رمضان میں افطار کراتے ہیں۔معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی نے کہا کہ ہر دور حکومت میں مذہبی ہم آہنگی پر بات تو ہوتی ہے لیکن عمل نہیں کیا جاتا ہے ۔مذہبی ہم آہنگی پر اس دور میں بھی اگر کام نہ ہوا تو پھر نجانے کب ہوگا ۔جس کا دل اچھا اور جس کی بات اچھی وہ اچھا انسان ہے باقی کچھ نہیں۔اس وقت وحدت مسلمین کی نہیں وحدت پاکستان کی ضرورت ہے۔کانفرنس کے اختتام پر مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جن میں اتفاق کیا گیا کہ ایک دوسرے کے مذہبی قائدین اور عبادت گاہوں کا احترام کیا جائے ۔ایسے بیانات اور تحریروں سے گریز کیا جائے سے کسی دوسرے کی دل آزاری ہو۔مذہبی اکابرین کے لیے تربیتی پروگرام تشکیل دیئے جائیں ۔تمام مذہب کے اکابرین ایک دوسرے کی عبادت گاہوں کے دورے کریں ۔اقلیت کی بجائے دوسرے مذاہب کے لیے کوئی موزوں متبادل لفظ اختیار کیا جائے ۔کانفرنس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کی قومی پالیسی برائے بین المذاہب ہم آہنگی میں شمولیت اختیار کریں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری