وزیر بلدیا ت و چیئر مین کرا چی واٹر بو ر ڈ کی زیر صدا ر ت بو ر ڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلا س

کرا چی واٹر اینڈ سیوریج سر وسز امپرو منٹ پرو جیکٹ سے فرا ہمی و نکا سی آب کے نظا م میں نما یا ں بہتری آئے گی ،سید نا صر حسین شاہ

جمعرات 28 جنوری 2021 17:02

وزیر بلدیا ت و چیئر مین کرا چی واٹر بو ر ڈ کی زیر صدا ر ت بو ر ڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلا س
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزیربلدیا ت وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بہترفراہمی سندھ حکومت کی ترجیح ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری لائی جارہی ہے،واٹربورڈ کی جا نب سے شہری خدمات میں اضافے، ادارے کے استحکام اور نظم وضبط کے قیام کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

جبکہ واٹربورڈ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کیلئے شعبہ محصولات میں بھی انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں گے،یہ بات انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کے دوران سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نجم احمد شاہ نے واٹربورڈ کے فراہمی ونکاسی آب میں بہتری کے اقدامات اور کراچی واٹراینڈسیوریج امپرومنٹ پروگرام پروجیکٹ پر کا م کی رفتا ر تیز کر نے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر اور شہریوں کے مفادمیں جاری کام مربوط منصوبہ بندی کے تحت ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ادارے کی مجموعی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔دریں اثناء کراچی واٹراینڈسیوریج امپرومنٹ پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ نے اجلاس کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ1.6بلین امریکی ڈالرز مالیت کے اس عظیم منصوبہ کے معیاری کام سے شہر میں فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی،انہوں نے منصوبے سے متعلق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کے بھرپورتعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اجلا س میں تفصیلی غو ر و خو ص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے، واٹربورڈکی کارکردگی میں نمایاں اضافے، ادارے کے معاملات میں مزید بہتری اور صارفین واٹربورڈکو بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے بورڈ کے اراکین پر مشتمل آڈٹ،فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ اور ایچ آرکمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد ،سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات شیریں مصطفی،ڈاکٹر نعمان احمد، وائس چانسلر این ای ڈی یو نیورسٹی ، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ظفر صبانی، سابق سیکرٹری عبدالکبیر قاضی،ڈاکٹر بخشل خان لاشاری مہران یونیورسٹی جامشورو، ڈاکٹر نوشین ایچ انور آئی بی اے کراچی، جنید مکدا کے سی سی آئی و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں