براڈشیٹ پر مٹھائی بانٹنے والوں نے ایک بار پھر جلد بازی کا مظاہرہ کیا،خرم شیرزمان

مریم صفدر کو رانا ثنائاللہ یا محمد زبیر جیسے کمیشن سربراہ پسند ہیں۔ ن لیگ ماضی میں من پسند فیصلوں کے لیے اداروں کا استعمال کرتی رہی۔قطری رانی اور ان کی جماعت کو افتخار چوہدری جیسے ججز پسند ہیں، صدر پاکستاان تحریک انصاف کراچی

جمعرات 28 جنوری 2021 21:30

براڈشیٹ پر مٹھائی بانٹنے والوں نے ایک بار پھر جلد بازی کا مظاہرہ کیا،خرم شیرزمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ پر مٹھائی بانٹنے والوں نے ایک بار پھر جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔مریم صفدر کو رانا ثنائاللہ یا محمد زبیر جیسے کمیشن سربراہ پسند ہیں۔ ن لیگ ماضی میں من پسند فیصلوں کے لیے اداروں کا استعمال کرتی رہی۔

قطری رانی اور ان کی جماعت کو افتخار چوہدری جیسے ججز پسند ہیں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مفرور نواز شریف نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بن چکا ہے۔ماضی کے این آر او کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑھ رہا ہے۔براڈ شیٹ معاملے پر جشن منانے والے اب حقائق سے خوف کھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

براڈ شیٹ کے معاملے پر حکومتی موقف واضع اور دو ٹوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرے محل اور حدیبیہ سمیت اومنی اسکینڈل کے حقائق بھی عوام کے سامنے لائے جائیں۔ملکی اداروں کو گروی رکھنے والے آج مزدور اور معیشت کی بات کررہے ہیں۔سندھ اور پنجاب کے شاہی خاندان اب سڑکیں ناپ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ناکامیاں دیکھ کر مولانا گروپ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔پی ڈی ایم کا خاتمہ سندھ سے ہی نظر آرہا ہے۔مولانا بار بار دھوکے کھاکر بھی باز نہیں آتے۔عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوری نہیں کرپٹ کہلاتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے این آر او مانگنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔پوری قوم کرپشن کے خلاف جنگ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں