گریڈ 20 کا افسر نہیں، جو پارٹی نوٹس کا جواب دوں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت علی جتوئی کا پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر شدید ردِعمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 فروری 2021 12:42

گریڈ 20 کا افسر نہیں، جو پارٹی نوٹس کا جواب دوں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 فروری 2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت علی جتوئی کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 کا افسر نہیں جو پارٹی نوٹس کا جواب دوں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت علی جتوئی نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 20کا کوئی افسر نہیں جو پارٹی نوٹس کا جواب دوں۔

شوکاز نوٹسز مجھے خوفزہ نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی نے کوئی پیشکش نہیں کی ، اپنی ہی پارٹی میں رہ کر پانی پت کی لڑائی لڑوں گا۔

(جاری ہے)

بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے ، بتاؤں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا۔اس معاملے میں اکیلا نہیں ، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ 2018 کے انتخابات میں مجھے ساز سے ہرایا گیا،لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کو میں نہیں پہچانتا، انھوں نے کب سیاست میں قدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے، بتائوں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا، اس معاملے میں اکیلا نہیں، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔لیاقت جتوئی نے کہا کہ میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں جو الیکٹیبل ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کو نوٹس تحریک انصاف کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے سربراہ سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا ،لیاقت جتوئی سے انکے متنازعہ بیان پر 7 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی ۔

نوٹس میں کہاگیاکہ آپ نے پارٹی قیادت کیخلاف گفتگو کی اور سنگین الزام تراشی کی،آپ کا طرزِ عمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں کہاگیاکہ کارروائی کیلئے معاملہ سندھ کے مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوایا جارہا ہے، مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی 7 روز میں معاملے پر کارروائی کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں