کورنگی پولیس نے چالیس ہزار روپے میں رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے والے اجرتی قاتل شاہد عرف پہلوان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 فروری 2021 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) کورنگی پولیس نے چالیس ہزار روپے میں رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے والے اجرتی قاتل شاہد عرف پہلوان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک ماہ قبل اپنے آشنا جیکسن عقیل کے قتل میں ملوث ملزمہ شکیلہ کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا عوامی کالونی پولیس پارٹی نے انٹیلجنس بیسڈ و ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمہ شکیلہ کے شوہر سلیم کے دوست اجرتی قاتل شاہد عرف پہلوان کوبھی گرفتار کرلیاگزشتہ روز گرفتار شدہ ملزمہ شکیلہ نے بھی دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ گرفتار شدہ ملزم شاہد بھی مقتول جیکسن عقیل کے قتل میں ملوث ہے گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول جیکسن عقیل کو قتل کرنے کے سلیم سے چالیس ہزار روپے لیے تھے اور میں نے ہی مقتول جیکسن عقیل کو رسی کا پھندا لگایا تھاگرفتار شدہ اجرتی قاتل نے اس کے علاوہ بھی دیگر دو افراد پیسے لیکر قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے جسکی مزید تفتیش کی جارہی ہے نامزد تیسرے ملزم سلیم کی تلاش و گرفتاری کیلیے پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں