صفوراچورنگی کے قریب تیز رفتا ر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

نوری آباد لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار مسافر زخمی

جمعرات 25 فروری 2021 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) صفوراچورنگی کے قریب تیز رفتا ر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،نوری آباد لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب حیدرآباد سے آنیوالی مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صفوراچورنگی بلاک7الحبیب بینک کے قریب تیز رفتا ر ٹرک نے موٹر سائیکل سوارنوجوان 30سالہ شکیل احمد ولد احمد شیخ کو کچل دیا۔

نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ادھرنوری آباد لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب حیدرآباد سے آنیوالی مسافر کوچ LES-8565 تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے کچے میں اتر کر الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے لیاقت نیشنل اسپتل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں