سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا

جمعرات 25 فروری 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ نے رئوف صدیقی کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنادیا اور رئوف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے انہیں تعلیمی قابلیت کے باعث نااہل قرار دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز عدالت میں رئوف صدیقی نے موقف میں اپنایا تھا کہ میری تعلیم سینیٹ الیکشن پرپورا اترتی ہے، پہلے بی اے دو سال کاتھا، اب اگربی اے چار سال کاہوگیاتومیراکیاقصور۔انہوں نے کہاتھا کہ لاکھوں بچوں کامستقبل میرے کیس سے جڑاہے ، جنہوں نی2سال کابی اے کیاان کاکیاقصور، جنہوں نے کے جی ون،کے جی ٹونہیں کیاپھرکیاکریں گے۔یاد رہے کہ رئوف صدیقی نے اپنے کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کیا تھا،جس میں کہا تھا کہ مجھے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ، جس پر عدالت نے رئووف صدیقی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں