سی اے اے کا اندرون ملک پروازوں پر دوبارہ ایروناٹیکل چارجز وصول کرنے پر غور،کمیٹی بھی تشکیل دے دی

جمعرات 25 فروری 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)نے اندرون ملک پروازوں پر دوبارہ ایروناٹیکل چارجز وصول کرنے پر غور شروع کردیا اور کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ 21مئی کے بعد سے ڈومیسٹک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لیے جائیں گے، ایروناٹیکل چارجز لاگو کرنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کی سربراہی میں 8رکنی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔ٹیم سفارشات 8مارچ تک مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ملکی پروازوں پر پارکنگ، بورڈنگ چارجز، پاور سپلائی اور نیوی گیشن چارجز لیے جائیں گے۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کام شروع کردیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں