تمام اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں،خرم شیرزمان

پی ٹی آئی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے، سیف اللہ ابڑو اور فیصل واڈا پارٹی کے ساتھ بے حد مخلص ہے،رکن سندھ اسمبلی

ہفتہ 27 فروری 2021 18:58

تمام اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں،خرم شیرزمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات پر جماعت میں ہوتے ہیں لیکن تمام اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے بہت سوچ سمجھ کر سیف اللہ ابڑو کو نامزد کیا ہے۔

سیف اللہ ابڑو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ بے نظیر بھٹو کے دور میں لاڑکانہ کے کچھ لوگوں کو ضرور موقع دیا تھا۔ زرداری پارٹی نے محترمہ کے بعد لاڑکانہ سے کسی کو موقع نہیں دیا۔ سیف اللہ ابڑو کی پارٹی کے لیے بے حد خدمات ہیں۔ سیف اللہ ابڑو اور فیصل واڈا پارٹی کے ساتھ بے حد مخلص ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی موجود تھے۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی بے حد خواہش ہے کہ وہ اپ سیٹ کرے گی، میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشہور زمانہ 10 پرسنٹ ہمیشہ سے اراکین کو خریدتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پیز کے تمام ووٹ وزیر اعظم کے ساتھ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پر دبا ڈالا جارہا ہے۔ انتقامی کاروائی اور دبا کی وجہ سینیٹ الیکشن ہے۔ ہم پی پی پی کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم کسی دبا میں نہیں آئینگے۔ اس موقع پر سینیٹ امیدوار سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ میرا تعلق لاڑکانہ سے ہے اور میں مڈل کلاس آدمی ہوں۔

میرے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ مجھے پی ٹی آئی میں محض چند ماہ ہوئے ہیں۔ میرا تعلق پی ٹی آئی کے ساتھ شروعات سے ہے۔ پی ٹی آئی لاڑکانہ میں بے حد مضبوط ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلی قیادت نے مجھے نامزد کیا ہے۔ جو پارٹی سندھ کے مینڈیٹ کا دعوی کرتی ہے اسنے لاڑکانہ کو کبھی ترجیح نہیں دی۔ سیف اللہ ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائیم دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لاڑکانہ کو سینیٹ میں نمائندگی دی۔ چھ ماہ میں مجھے نامزد کرنے پر پی ٹی آئی فخر کرے گی۔ سینیٹ میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کرونگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں