وسیم اکرم کی اہلیہ سندھ پولیس کی اسکیٹنگ فورس سے ناخوش؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں شنیرا اکرم نے سندھ حکومت کو پہلے کراچی کی سڑکوں کی مرمت کرنے کا مشورہ دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 28 فروری 2021 00:21

وسیم اکرم کی اہلیہ سندھ پولیس کی اسکیٹنگ فورس سے ناخوش؟
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2021ء) وسیم اکرم کی اہلیہ سندھ پولیس کی اسکیٹنگ فورس سے ناخوش؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں شنیرا اکرم نے سندھ حکومت کو پہلے کراچی کی سڑکوں کی مرمت کرنے کا مشورہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے سندھ پولیس کی جانب سے شہر قائد کراچی میں متعارف کروائی گئی اسکیٹنگ فورس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو اہم مشورہ دیا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہمیں پہلے کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو ٹھیک نہیں کرنا چاہیے؟ شنیرا اکرم نے لکھا کہ سڑکوں کی مرمت کے بعد ہی ہمیں اپنی پولیس میں اسکیٹنگ فورس کا اضافہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ کو اس ٹوئٹ پر عوام کی حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں اور گلیوں کی حالت تباہ کن ہے، ایسے میں اسکیٹنگ فورس کیسے سڑکوں پر اپنی نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی؟۔ لوگوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اسکیٹنگ فورس کے قیام کو سندھ حکومت کو شوشہ ہی قرار دیا گیا ہے۔ لوگوں کی رائے میں سندھ حکومت ہمیشہ کی طرح بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے ایسے اقدامات کرتی ہے جن کی یا تو ضرورت نہیں ہوتی، یا ان اقدامات سے عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں