پاک سرزمین پارٹی کے تحت سہراب گوٹھ میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا

اتوار 28 فروری 2021 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے تحت 28فروری آلاصف اسکوائر کے پیچھے گرانڈ میں فقیدالمثال عظیم الشان پشتون کا عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ الاصف اسکوائر کے پیچھے گرانڈ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے انتہائی اہم اور فکر انگیز خطاب کیا۔ گراونڈ لاکھوں شرکا کی ریکارڈ تعداد میں شرکت کے باعث ٹھاٹھیں مارتے سمندر کا منظر پیش کر رہا تھا، گراونڈ میں پی ایس پی کی جانب سے زبردست انتظامات کئے گئے تھے۔

کارکنان کی دن رات شب روز کڑی محنت و لگن کے بعد آلاصف اسکوائر کے پیچھے گراونڈ میں خوبصورت پنڈال تیار کیا گیا جو آنے والے شرکا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، اجتماع کے سلسلے میں گروانڈ میں 60 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 10 فٹ بلند خوبصورت اسٹیج تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے عقب میں 20x40 فٹ کی پینا فلیکس اسکرین لگائی گئی تھی۔ جس پر دائیں جانب سید مصطفی کمال اور بائیں جانب پاکستانی پرچم کی تصویر آویزاں تھی۔

اسکرین کے درمیان میں:: کراچی بنایا تھا اور پاکستان بنائیں گی:: جلی حروف میں تحریر تھا۔ اسٹیج کے سامنے شرکا کیلئے کرسیاں لگا کر نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اسٹیج کے دائیں جانب صحافیوں کے لئے پریس گیلری اور معززین کے لئے گروانڈ میں وسیع و عریض پنڈال میں اہتمام کیا گیا تھا جس میں خصوصی پول لگا کر ان پر لائٹیں لگائی گئی تھیں جس سے پنڈال میں رات کے وقت دن کا سماں تھا، باغ جناح گروانڈ کے اطراف میں عمارتوں کو پی ایس پی کے پرچم اور تہنیتی مبنی ہزاروں بینرز آویزاں کرکے سجایا گیا تھا۔

جبکہ سینکڑوں مقامات پر استقالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پی ایس پی کے ترانوں کی دھن پر کارکنان کی جانب سے والہانہ رقص کیا جا رہا تھا۔ گرانڈ میں سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز ٹھیک چھ بجے حسب روایت تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اسٹیج پر پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل موجود تھے۔

جلسے میں پشتون نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ جلسہ گاہ میں مرکزی کیمپ سمیت پاک سرزمین اسٹوڈینٹس فیڈریشن، لیبر فیڈریشن، طبی سہولیات، میڈیا سیل، سائبر میڈیا سیل و دیگر کے کیمپس لگائے گئے تھے۔ میڈیا سیل کے زمے داران جلسہ گاہ کی لحمہ بالمحہ خبریں دنیا بھر کی عوام کو آگاہ کرنے میں مصروف رہے۔ پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی آمد کا جیسے ہی اعلان کیا گیا تو حاضرین جلسہ نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر زوردار تالیوں اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پی کا مشہور ترانہ اب صرف مصطفی کمال پشتو زبان میں بجایا گیا جس کا حاضرین جلسہ نے بھرپور ساتھ دیا بعدازاں آلاصف اسکوائر کے پیچھے گروانڈ میں آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں