رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ امریکا کو برآمدات میں 9.82 فیصد اضافہ

اتوار 28 فروری 2021 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں امریکہ کو کی جانے والی برآمدات 9.82 فیصد بڑھ گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2020-21 میں برآمدات کا حجم 2680.250 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران امریکہ کو 2440.386 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں امریکہ کو کی جانے والی برآمدات میں 9.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح جنوری 2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021 کے دوران برآمدات میں 9.17فیصد اضافہ ہوا ہے۔دسمبر 2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021 کے دوران بھی برآمدات میں 9.17 فیصد اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب دسمبر 2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021 کے دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 5.84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں