عامر خان کی پی ایس ایل کے سبب ٹریفک جام میں پھنس کر زخموں کی تاب نا لا کر جاں بحق ہونیوالے اسامہ کے گھرآمد،والدین سے تعزیت کی

اتوار 28 فروری 2021 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے گزشتہ دنوں موبائل چھیننے کی واردات کے دوران زخمی ہونے والے اوسامہ جو بعد ازاں پاکستان سپر لیگ کے سبب ٹریفک جام میں پھنس کر زخموں کی تاب نا لا کر جاں بحق ہوا انکے گھر جا کر والدین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اوسامہ کی ناگہانی موت پر بہت دکھ ہے ایم کیوایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ شہر میں بڑ ھتے ہوئے جرائم حکومت سندھ کی ناکامی ہے اور آج خصوصی حالات میں جب کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم کو غیر معمولی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ایسے میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اسٹیڈیم کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ میچز کے دوران ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو اور اس قسم کے سانحات سے بچا جا سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں