انسداد دہشت گردی نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مستردکردی جبکہ سمیرشیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور

پیر 1 مارچ 2021 14:05

انسداد دہشت گردی نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مستردکردی جبکہ سمیرشیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ سمیرشیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی ، جلائو گھیرائو، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نامزد ہیں۔حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں