سعید غنی نے ہمارے لوگوں کو ووٹ کے لیے فون کیا لیکن ہمارے ایم پی ایز نے شٹ اپ کال دی، حلیم عادل شیخ کا دعوی

گند کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ لوگوں کو پیسوں کے ذریعے خریدا جائیگا تو وہ لوگ ملک کے لئے کیا کام کریں گے، میڈیا سے بات چیت

پیر 1 مارچ 2021 14:19

سعید غنی نے ہمارے لوگوں کو ووٹ کے لیے فون کیا لیکن ہمارے ایم پی ایز نے شٹ اپ کال دی، حلیم عادل شیخ کا دعوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) سندھ میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیاہے کہ سعید غنی نے ہمارے لوگوں کو ووٹ کے لیے فون کیا لیکن ہمارے ایم پی ایز نے شٹ اپ کال دی ہے،گند کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ جدید طریقہ اپنائے۔۔پیرکوسندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی لایا گیا۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی آرڈیننس میں سپریم کورٹ سے رائے لی گئی، انہوں نے اپنی رائے دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گند کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ لوگوں کو پیسوں کے ذریعے خریدا جائیگا تو وہ لوگ ملک کے لئے کیا کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ہارس ٹریڈنگ میں ماضی کی حکومتیں منہ کالہ کرتی رہی ہیں۔ اسمبلی میں سارے حلف اٹھاتے ہیں، لیکن حلف کو حلق نہیں سمجھا جاتا۔

انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جیت ہوئی ہے۔ خفیہ رائے شماری ہمیشہ کے لئے نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ جدید طریقہ اپنائے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت بااختیار ہوتی ہے عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف پہل کی ہے۔ سب کو حلف کی پاسداری کر نی چاہئے۔ امید کے کہ ووٹ پر بار کوڈ لگے گا۔اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہاکہ سعید غنی نے ہمارے لوگوں کو ووٹ کے لیے فون کیا لیکن ہمارے ایم پی ایز نے شٹ اپ کال دی ہے، ہمارے ایم پی ایز بکائو نہیں ہیں۔ سینیٹ میں ہم انشا اللہ فاتح ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں