وزیراعلی سندھ کی سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر امیدواروں کو مبارک باد

جمعرات 4 مارچ 2021 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر امیدواروں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔بدھ کو سینیٹ الیکشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن کے لئے اپنے ووٹرز کو ہوٹلز میں رکھا ،لوگوں کو دو دن ہوٹلز میں بٹھا کر ہراساں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہوٹلز میں کمرے برائے سینیٹ الیکشن نام بکنگ کرائی گئی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر دو دن یہ صورتحال پیدا نہ کرتے تو نتائج مختلف ہوتے ،ہم نو نشستیں آسانی سے جیت جاتے۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کریم بخش گبول کے معاملہ پر سندھ اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے ،اس پر اسپیکر صاحب نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح جمہوریت کی فتح ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حساب سے پیپلزپارٹی کے حق میں اچھے نتائج رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کی سینیٹ نشست پر ناکامی پر وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں