رومیسہ خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹک ٹاک اسٹار رومیسہ خان کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے

جمعرات 4 مارچ 2021 10:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز بناکر لاکھوں مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی رومیسہ خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ٹک ٹاک اسٹار رومیسہ خان کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔رومیسہ خان ماضی کے مزاحیہ اداکار تنویر اختر خان کی بیٹی ہیں اور وہ اپنے مرحوم والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مزاحیہ اداکاری کرکے اپنے مداحوں کو خوب ہنساتی ہیں۔

اٴْن کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ہر کوئی اٴْن کی اداکاری کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک پر رومیسہ خان کے فالوورز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔رومیسہ خان کے ٹک ٹاک اکاو?نٹ کا جائزہ لیں تو اٴْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکسآئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر رومیسہ خان کو ایک اعشاریہ تین ملین یعنی 13 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

حال ہی میں رومیسہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے مرحوم والد کی مزاحیہ اداکاری سے بیحد متاثر تھیں اور والد کی طرح اٴْنہیں بھی بچپن سے ہی مزاحیہ اداکاری کا شوق تھا یہی وجہ ہے کہ اٴْن کی زیادہ تر ٹک ٹاک ویڈیوز مزاحیہ ہوتی ہیں۔اٴْنہوں نے کہا تھا کہ وہ جب اسکول میں تھی تو اٴْس وقت بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنی اداکاری کا شوق پورا کرتی تھیں اور اس ضمن میں اٴْن کے والد نے اٴْنہیں بہت سپورٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔دوسرے نمبر پر کنولآفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں