مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں ، شازیہ مری

سمجھی منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنان کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ گنڈا گردی کریں،پی ٹی آئی اس طرح کی گنڈا گردی کر کے خود کو فاشسٹ جماعت ظاہر کر رہی ہے ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:55

مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں ، شازیہ مری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ کے سامنے پی ڈی ایم جماعت میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کا جو رویہ تھا اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر بہت افسوس ناک مناظر دیکھے گئے جب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما پریس کانفرنس کر رہے تھے عین اس وقت جب ایک غیر آئینی اور غیر قانونی اجلاس قومی اسمبلی میں بلایا جا رہا تھا اور ایک سوچی سمجھی منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنان کو اندر داخل کروایا گیا اور وہاں پر ان کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ اس طرح کی گنڈا گردی کریں ۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایک جاری کردہ ویڈیو بیان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ جس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماں کی پریس کانفرنس ہو رہی تھی اس وقت ان کی غنڈہ گردی نظر آئی اور بڑھتی چلی گئی اور پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے لوگوں پر حملہ بھی کیا جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بہت افسوس ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالخصوص قومی اسمبلی کی ایک خاتون ممبر مریم اورنگزیب کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ بہت افسوسناک تھا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی اس طرح کی گنڈا گردی کر کے خود کو صرف ایک فاشسٹ جماعت ظاہر کر رہی ہے جو کہ ہم ایک عرصے سے کہتے آ رہے ہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ لاجز کے اندر بھی ٹولیوں کی شکل میں لوگوں کو بھیجا جارہا ہے جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ ہماری خواتین ایم این ایز کے دروازوں پر ناک کر کے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

شازیہ مری نے کہا کہ اس طرح کا رویہ قابل مذمت ہے ۔ اور کہا کہ پی ٹی آئی 3 مارچ کو قومی اسمبلی میں ہار چکی ہے اور عمران نیازی کے اوپر عدم اعتماد کا اظہار ہو چکا ہے جو کہ ان سے برداشت نہیں ہو رہا اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج اسلام آباد کے اندر یہ لوگ بدمعاشی کے اوپر اتر آئے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں