پی ڈی ایم کا پی ایم بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا ہے، وزیراعظم

پر اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد قوم کی فتح ہے، رکن اسمبلی خرم شیر زمان

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:55

پی ڈی ایم کا پی ایم بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا ہے، وزیراعظم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا پی ایم بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا ہے، وزیراعظم پر اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد قوم کی فتح ہے، وزیراعظم سمیت تمام اراکین قومی اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان نے کرسی کی بجائے خود کو ایوان میں جوابدہ سمجھا، ایک وہ ہیں جو تین دفعہ نااہل ہونے کے باوجود کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پی ایم بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا ہے، اپوزیشن جسے نیلسن منڈیلا سمجھ رہی ہے وہ بنارسی ٹھگ ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ عمران خان بیانیے کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ اعتماد کے ووٹ میں سٹہ نہیں کھیل سکتے، اس نظام اور کرپشن کو ہمیشہ کے لیے بند باندھا جارہا ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں