حمیمہ ملک اپنی بہن دعا اوربھائی فیروزخان سمیت تنقید کی زد میں

حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے، صارف

اتوار 7 مارچ 2021 10:40

حمیمہ ملک اپنی بہن دعا اوربھائی فیروزخان سمیت تنقید کی زد میں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) اداکارہ حمیمہ ملک اس وقت اپنی بہن دعا اوربھائی فیروز خان سمیت تنقید کی زد میں ہیں۔گزشتہ دنوں حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں انہوں نے پوری زندگی حجاب کرنے کے لیے دعا مانگی، جس پر مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔

(جاری ہے)

تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے۔صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد کیا یہ کھلا تضاد نہیں، حجاب اور اسلام کے معاملے پرآپ تینوں بہن بھائی چپ کریں۔ آپ تینوں بہن بھائی توجہ حاصل کرنے والے لوگ ہیں لیکن یہ کام آپ مذہب کے ذریعے نہ کریں توبہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں