پاکستانی فلم و ڈراموں کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے اپنے ’لوو‘ پر سے پردہ اٹھادیا

اتوار 7 مارچ 2021 10:40

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) پاکستانی فلم و ڈراموں کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے اپنے ’لوو‘ پر سے پردہ اٹھادیا۔نیلم پاکستان کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی رہیں۔وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے دلچسپ لمحات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی حالیہ تصویر کے ذریعے انھوں نے اپنے ’لوو‘ کے بارے میں بتایا۔

نیلم نے سوشل ایپ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں قاتل نگاہیں رکھنے والی یہ اداکارہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جس میں وہ انتہائی دلفریب دکھائی دے رہی ہیں۔اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیلم نے لکھا کہ ان کا ’لوو‘ سرخ رنگ ہے۔اداکارہ کی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں