ڈسٹر ک سینٹرل کی کوآر ڈینٹیررا حیلہ مسرور کی صحتیا ب ہونے پر ان کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب

منگل 9 مارچ 2021 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول فردوس کالونی کے زیر انتظام بمقام بانی میجر ضیا ء الدین اسکول ناظم آباد نمبر2،کراچی میں منعقد ہوا میزبان عارف احمد ،اور آل اسٹاف کی جا نب سے راحلیہ مسرور کی صحتیا بی کے بعد ان کے اعزازمیں ظہرانہ دیا گیا نظامت کے فرائض عارف احمدنے ادا کئیے ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک ، حمد باری تعالیٰ اور نعت مقبول ﷺ سے ہوا ۔ اس موقع پرسا بق ہیڈ ماسٹر عزیز احمد خان نے میڈم راحیلہ مسرور کی صحتیا ب کی دعا کروائی۔ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ارشد بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا راحیلہ ایک غریب پرور انسان ہیں جو کسی کے کام کے لیے اس سے زیادہ احساس رکھتی ہیں اور لوگوں کے لیے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہیں اتنی علالت کے بعد صحتیاب ہونا الله کی کرم نوازی ہے اور غریبوں کے ساتھ کی جانے والی وہ نیکیاں ہیں جو الله تعالیٰ نے انھیں صحت بخشی سہیل عابدی نے کہا کہ مس راحیلہ لوگوں کے کام آتی ہیں اور سماجی کام کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ان کے آفس میں جو ضرورت مند اپنا کوئی بھی کام لیکر گیا ہے مس راحیلہ نے بھر پور کوشش کی ہے کہ اسے ہر ممکن اپنی بسات کے مطابق پوراکر نے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ممتاز اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف احمد نے کہا ہے کہ راحیلہ مسرور بیماری کے عالم میں بھی اپنے فرائض سے غا فل نہیں تھیں انھوں نے اپنی علالت کے دوران الله کے حضور دعا کی کہ یا الله مجھے جلد صحتیابی دے تا کہ میں ضرورت مندوں کے کام آسکوں۔مس راحیلہ نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس رب کا ئنات کا شکریہ ادا کرتی ہو ں جس نے اتنی بیماری کے بعد مجھے صحتیابی بخشی یہ سب اس خالق دو جہا ں کا شکر ہے اور میں سو چ بھی نہیں سکتی کے میرے گھر کے فرد کے علاوہ میرا اسکول کا اسٹاف اور تمام لوگ میری صحتیابی کے اتنی دعائیں مانگی ہیں اور اس قدر مجھ سے محبت کرتے ہیں ان تمام لوگوں کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں بلخصوص بشریٰ جو میری بہن سے بڑھ کر ہے جس نے بیماری کے عالم میں میرا بہت خیال رکھا اور میرے لیے دعائیں کیں۔

اور تمام معزز مہمان اس تقریب ِ میں شریک میجر ضیا ء الدین ،ایچ ایم ربانی صا حب،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عطرت جمال ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر روبینہ رشید ،پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرک سینٹرل کراچی کے صد ر سہیل عابدی ڈسٹرک ایجو کیشن آفیسر ویسٹ شاہد حسین ، ڈسٹرک ایجو کیشن آفیسرایسٹ ضیا ء الحسن ، سی ای او ،لیا قت آباد ارحم ملحہ ، سی ای او گلبرگ کراچی،طارق علی ،سی ای او، نارتھ ناظم آباد ،سر فراز احمد ،ممتاز اسکول گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ہیڈ ماسٹر عارف احمد ، آل اسٹاف میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہو ں کہ انھوں نے میرے اعزاز میں ظہرانے کا اہتما م کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں