جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں،خرم شیرزمان

ڈرامے بازی تو پیپلزپارٹی کی شناخت ہے جو روزل اول سے ہی جاری ہے، رہنما پی ٹی آئی سندھ کی عوام کو کتے کھائیں یا وہ ایڈز سے مرجائیں ، ڈرامے بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ہیں، صدر پی ٹی آئی کراچی

اتوار 11 اپریل 2021 21:10

جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں،خرم شیرزمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں۔

(جاری ہے)

خرم شیرزمان نے کہاکہ ڈرامے بازی تو پیپلزپارٹی کی شناخت ہے جو روزل اول سے ہی جاری ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ کی عوام کو کتے کھائیں یا وہ ایڈز سے مرجائیں ، ڈرامے بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ہیں۔خرم شیر زمان نے پی پی کی سی ای سی کے اراکین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سامنے تالیاں بجانے والے غلام پارٹی منشورکی ناکامی پرانہیں تھوڑی سی شرم ہی دلادیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں