مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی میں بڑا اضافہ، مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 460، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 11 اپریل 2021 21:59

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے
کراچی (اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 11اپریل 2021) شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، سابقہ تمام ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی کلو گوشت کی قیمت 460 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایک ہفتے قبل ہی فی کلو گوشت 360روپے فروخت ہو رہا تھا، جبکہ اب مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر کے 460روپے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کو پر لگ گئے ۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت 360 روپے کلو تھی لیکن آج گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ زندہ مرغی 280 روپے کلو میں فروخت ہو ئی۔اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی فی درجن اضافہ ریکا رڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوسہ ماہ ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، خاص طور پر کراچی میں مرغی کی قیمت میں اضافے نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن کی مہم بھی چلائی گئی۔

(جاری ہے)

اس مہم نے کراچی کے حکمرانوں کو مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا موجب بننے وال عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد حکومت نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا اور آخر مرغی کی قیمت کم ہوئی، تاہم اب ایک مرتبہ پھر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ لاہور میں مرغی کی قیمت 330 روپے مقرر ہے، جبکہ بعض جگہوں پر اس سے زیادہ قیمت میں بھی گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔                                                              

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں