پرامن شٹر ڈائون ، پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے پر تمام طبقات کا شکرایہ اداکرتے ہیں ، مفتی منیب الرحمن

پیر 19 اپریل 2021 13:15

پرامن شٹر ڈائون ، پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے پر تمام طبقات کا شکرایہ اداکرتے ہیں ، مفتی منیب الرحمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے لاہور میں شہدا واسیران ناموسِ رسالت سے اظہاریکجہتی کے لیے دی جانے والی پہیہ جام شٹرڈائون ہڑتال کے ملک بھر میں کامیاب بنانے پر تمام تاجر برادری ، وکلا عوام الناس اور ٹرانسپورٹر زکا شکریہ اداکیاہے،جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کے افراد نے پرامن ہڑتال میں حصہ لے کر رسول اللہ ؓ سے وفاداری کا حق اداکیا اور اپنی دینی ذمے داری کو پورا کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں