کراچی،پولیس نے ملیر سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ گروپ کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

گرفتار دہشتگرد نے اسلحہ اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی،دہشت گرد باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہے، پولیس حکام

پیر 19 اپریل 2021 13:15

کراچی،پولیس نے ملیر سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ گروپ کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) پولیس نے کراچی کے علاقے ملیر سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ گروپ کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیاہے،دہشت گرد کی شناخت عثمان غنی کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار دہشتگرد باجوڑ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے دہشت گرد کی ملیر کے علاقے میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

گرفتار دہشتگرد عثمان غنی عرف عرفان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے جدید اسلحہ اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔پولیس حکم کے مطابق دہشت گرد نے چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ حملے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

عثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک پر رابطے میں رہتا تھا۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکم کے مطابق دہشت گرد عثمان غنی سال 2019 میں طالبان جنگجو قاری عبیداللہ کے پاس افغانستان گیا تھا۔ عثمان غنی نے سال 2020 میں گرفتار دہشتگرد نے ہجرت اللہ عرف مجلس عرف جٹ کو کراچی میں بھاری رقوم دینے کا انکشاف کیا۔گرفتار دہشت گرد باجوڑ کے علاقے سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں سے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں