ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں، بلاول بھٹوزرداری

ٹی ایل پی سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا،چیئرمین پیپلزپارٹی

منگل 20 اپریل 2021 16:43

ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں، بلاول بھٹوزرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ لوگ جاں بحق ہوئے، 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں