ماڈل طوبیٰ صدیقی ڈراما نگاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

ان دنوں ان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ جاری ہے جو ممکنہ طور پر ستمبر میں نشر ہوگا

جمعہ 23 اپریل 2021 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء)پاکستانی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ سیریز اب ڈراما نگاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں جسے وہ خود پروڈیوس بھی کریں گی۔طوبیٰ صدیقی کے پروجیکٹ کو 'گم' کا نام دیا ہے اور یہ تھرلر ڈراما 13 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ماڈل و اداکارہ کے اس ڈرامے کی ہدایات سرمد کھوسٹ دیں گے اور یہ ایک نئے چینل گرین پر نشر ہوگا۔

طوبی صدیقی نے بتایا کہ بہت سے لوگ خود کے لیے کام کررہے ہیں اور انہوں نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا اور وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی اور بہت فرضی کہانی ہے۔ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ ڈرامے کی کہانی تھرلر ہے تو امید ہے کہ یہ پسند آئے گی۔اس ڈرامے کی کہانی لکھنے کے ساتھ ساتھ طوبی صدیقی اسے پروڈیوس کررہی ہیں جبکہ ارم بنت شاہد کو-پروڈیوسر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کاسٹ میں فیروز قادری شامل ہیں جو اپنے ڈیبیو سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ان کے علاوہ کاسٹ میں فرقان قریشی، زارا ترین، سہیل سمیر، عثمان پیرزادہ اور بہروز سبزواری شامل ہیں۔طوبیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ڈرامے کی اسٹوری لائن سرپرائز رکھی جائے تاکہ جب ڈراما نشر ہو اس وقت ہی پتا چلے۔ان دنوں ان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ جاری ہے جو ممکنہ طور پر ستمبر میں نشر ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں