صوبہ سندھ میں منشیات کی فروخت کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، مکیش کمار چالہ

افسران کی بنیادی زمداری ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں، صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات

جمعہ 23 اپریل 2021 16:09

صوبہ سندھ میں منشیات کی فروخت کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، مکیش کمار چالہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے صوبے بھر میں منشیات کی لعنت کو روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی منشیات فروخت کرنے اور اس گھنانے جرم میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے محکمہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ صوبے کے کچھ حصوں میں منشیات خاص طور پر چرس اور ہیروئن کی فروخت بڑھ چکی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ملک و قوم کے دشمن منشیات فروشوں کے خلاف بغیر کسی خوف و خطر کے سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف ایکسائز اینڈ نارکوٹکس عملہ کو متحرک کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غیر ذمدارانہ رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولا نے مزید کہا کہ ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو منشیات کے استعمال سے بچائیں اور اس نیک مقصد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آگے آ کر منشیات کے خلاف آگہی بیدار کرنے میں حکومت سندھ کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ منشیات فروشوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھا رہا ہے اور نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں