دنیا کے کسی بھی نظامِ عدل کا تجزیہ کریں تو وکیلِ استغاثہ کا کردار بہت اہم ہے،مرتضیٰ وہاب

ہمارے یہاں اس کی افادیت کو اجاگر نہیں کیا گیا، 74 اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کو تقرر نامے دینے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 23 اپریل 2021 16:50

دنیا کے کسی بھی نظامِ عدل کا تجزیہ کریں تو وکیلِ استغاثہ کا کردار بہت اہم ہے،مرتضیٰ وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی نظامِ عدل کا تجزیہ کریں تو وکیلِ استغاثہ کا کردار بہت اہم ہے جبکہ ہمارے یہاں اس کی افادیت کو اجاگر نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہوئے 74 اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کو تقرر نامے دینے کی سادہ و پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ یہ پراسیکیوٹرز اپنے علم، اہلیت اور بالخصوص معاشرے کی لاج رکھیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ استعداد کو انصاف کی فراہمی میں سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں پولیس اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ استغاثہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے مگر ماضی میں اس کی اہمیت کو اجاگر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں پراسیکیوٹر انصاف دلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اسی تناظر میں سندھ حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ اہل امیدواروں کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر منتخب کیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ نظامِ عدل میں کسی بھی فریق کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور انصاف کے تقاضے احسن طریقے سے پورے ہوں اور پراسیکیوشن کسی بھی صورت پرسیکیوشن کی شکل نہ اختیار کرے۔ تقریب میں مشیر قانون نے نو منتخب اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کو تقرر نامے دیئے اس موقع پر سیکرٹری قانون ڈاکٹر منصور عباس رضوی، پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری علی احمد بلوچ سمیت محکمہ قانون کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں