ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دے دی، رقم صحت اور تعلیم پر خرچ ہوگی

جمعہ 23 اپریل 2021 21:40

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دے دی، رقم صحت اور تعلیم پر خرچ ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دے دی، رقم صحت اور تعلیم پر خرچ ہوگی۔ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کے صوبہ خیرپختونخواہ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظور دی ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کے مطابق کے مطابق اسپیڈ پروگرام کی بدولت صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں آنے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت تعلیم و صحت کے شعبے میں شفافیت اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ مرد و عورت کے درمیان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان 1950 سے ورلڈ بینک کا ممبر ہے اور اب تک 40 ارب ڈالر کی سہولت حاصل کرچکا ہے۔مالی سال 20-2015 کے درمیان پارٹنرشپ کے تحت توانائی، نجی شعبے، خدمات اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ اس وقت ورلڈ بینک کے تعاون سے 13 ارب ڈالر کی لاگت سے 57 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں