سندھ ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شوکاز نوٹس

جمعرات 6 مئی 2021 16:44

سندھ ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شوکاز نوٹس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عدم حاضری پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکراچی سے آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا اور سیکریٹری بلدیات کو معاملہ ذاتی حیثیت میں دیکھنے کا حکم دیدیا۔سیکریٹری بلدیات نے عدالت کو بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے واقعات سے متعلق تمام معاملات خود دیکھ رہا ہوں،عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہفتہ وار رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں