امریکہ اور پاکستان نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا
تجارتی کھیپ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی ٹرانزٹ نظام کے استعمال کی پاکستان میں پہلی کھیپ ہے
جمعہ 7 مئی 2021 13:58
یو ایس اے آئی ڈی کی ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹوٹی (پی آر ای آئی اے) نے تجارت کے اِس پائلٹ پروجیکٹ کو تیکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی۔ یہ تجارتی کھیپ پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان پانچ تجارتی منصوبوں کی سیریز میں سے پہلی ہے جس کو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی (ٹی سی ایس) کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ اِس ابتدائی تجارتی سرگرمی سے وسطی ایشیا اور اس سے آگے بین الاقوامی راہداری کیلئے مختلف راستوں کی عملداری کی جانچ ہوگی۔
(جاری ہے)
اور اس تجارتی سفر کے دوران آپریشنل اور لاجسٹک چیلنجز کو تحریری طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔
یہ ٹرائل شپمنٹ ہربل ادویات کی ہوگی جو کراچی سے روانہ ہوکر افغانستان سے ہوتے ہوئے تاشقند اور ازبکستان جائے گی۔ شپمنٹ کراچی سے 28 اپریل کو روانہ ہوگی اور کراچی کابل ترمیز تجارتی راستے سے ہوتے ہوئے 3 مئی کو تاشقند پہنچے گی۔
یو ایس اے آئی ڈی کی مشن ڈائرکٹر جولی کونین کا کہنا ہے کہ تاشقند جانے والی اس پہلی کھیپ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوگی جس کے نتیجے میں وہ تجارت کیلئے ٹی آئی آر کا استعمال کرسکیں گے جس سے علاقائی تجارت کو وسعت اور فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فخر ہے کہ وہ وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراکی عمل میں شریک ہے اور تجارتی عمل کو جتنا ممکن ہوسکے بہت تیز اور ہموار کرنے کیلئے وہ کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس عمل سے خطے کے تمام ممالک کو اپنی معیشتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ٹی سی ایس پاکستان کا ایک اہم کورئیر اور رسد کی خدمات انجام دینے والا پلیٹ فارم ہے۔ ٹی سی ایس پہلی لائسنس یافتہ کورئیر کپمنی ہے جس کو انٹرنیشنل روڈ یونین (آئی آر یو) کے تحت انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کی پاکستان نیشنل کمیٹی کی طرف سے ٹی آئی آر کے استعمال کی اجازت ہے۔
ٹی آئی آر کنونشن پر اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے یورپ کے زیر اہتمام 1975 میں دستخط ہوئے۔ پاکستان نے 24 جولائی 2015 کو ٹی آئی آر کے کنونشن کی منظوری دی، جس کے بعد اس کو آئی آر یو کی جانب سے 19 اپریل 2018 میں ٹی آئی آر آپریشنل ملک کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت