20 ہزار روپے کے عوض تازہ قبر توڑ کر نئی میت دفنانے کا انکشاف

کراچی میں شوگر اور آٹا مافیا کے بعد قبرستان مافیا بھی سرگرم، قبرستان سے درجنوں قبریں غائب، ہو گئیں، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 15 مئی 2021 21:43

20 ہزار روپے کے عوض تازہ قبر توڑ کر نئی میت دفنانے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 15 مئی2021ء) شوگر اور آٹا مافیا کے بعد قبرستان مافیا بھی سرگرم، شہر قائد کے قبرستان سے درجنوں قبریں غائب، ہو گئیں، 20 ہزار روپے کے عوض تازہ قبر توڑ کر نئی میت دفنانے کا انکشاف- تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسماعیل گوٹھ قبرستان میں پرانی قبر توڑ کر نئی میت دفنانے والے گورکن کو شرافی گوٹھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران بیس ہزار روپے لے کر پرانی قبروں میں تدفین کروادیتا تھا، ملزم کے تین ساتھی فرار ہوگئے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ شہری نے پولیس کو دائر درخواست میں بتایا کہ دو دن پہلے والد کی قبر موجود تھی، عید والے دن قبرستان گیا تو نئی قبر بنائی جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شہری کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نے پرانی قبروں میں تدفین کرانے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے قبرستانوں میں گورکن ملازم کے بجائے مالک کا کردار ادا کرتے ہوئے قبر کی سرکاری قیمت کے بجائے ہزاروں روپے اضافی رقم وصول کرتے ہیں اور کسی پرانی قبر کو ختم کرکے وہاں نئی قبر بنا دی جاتی ہے۔ اب حالت یہ ہے کہ قبرستانوں کی کمی سنگین شکل اختیار کرچکی ہے،اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں یومیہ ڈیڑھ ہزار کے قریب اموات رپورٹ ہوتی ہیں جن کی تدفین کیلئے لواحقین کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا بھی کہنا تھا کہ کے ایم سی کے قبرستانوں کی صورتحال افسوسناک حد تک خراب ہے اور ان پر قبرستان مافیا کا قبضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بااثر مافیا مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ یہ گھناؤنا کام انجام دے رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہر خموشاں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بااثر افراد نے قبروں کی جگہ پر گھروں کی تعمیرات بھی شروع کر دی ہیں، کئی قبرستان ایسے ہیں جہاں پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ کر مسلح افراد بٹھا دیے ہیں۔ قبرستان کے گورکن ملازم کے بجائے مالک کا کردار ادا کرتے ہوئے قبر کی سرکاری قیمت کے بجائے ہزاروں روپے اضافی رقم وصول کرتے ہیں اور کسی پرانی قبر کو ختم کرکے وہاں نئی قبر بنا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں