سندھ میں عید الفطر کرونا لاک ڈائون کے باعث سادگی سے منائی گئی

کراچی سمیت صوبہ بھرمیں عید الفطرپرسیاسی جماعتوں کی جانب سے عید ملن پارٹیوں کا اہتمام نہیں کیا گیا سیاحتی اورتفریحی مقامات کورونا ایس اوپیز کے باعث بند کیے جانے کی وجہ سے لوگوں نے گرین بیلٹس اورعلاقائی پارکوں کا رخ کیا

ہفتہ 15 مئی 2021 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) سندھ میں عید الفطر کرونا لاک ڈائون کے باعث سادگی سے منائی گئی خاص طور پر سیاسی قیادت بھی کورونا ایس اوپیزپرعمل کرتی ہوئی دکھائی دی اورکراچی سمیت صوبہ بھرمیں عید الفطرپرسیاسی جماعتوں کی جانب سے عید ملن پارٹیوں کا اہتمام نہیں کیا گیا جبکہ عید الفطرپرلاک ڈان اورکورونا ایس اوپیز کے تحت سیاحتی اورتفریحی مقامات پربند ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں میں سادگی سے عید منائی اورعید سے ایک روز قبل ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے کی سہولت بحال کیے جانے کے بعد لوگوں نے چٹ پٹے کھانوں سے عید کی خوشیاں دوبالا کیں ۔

کراچی کے مختلف اضلاع کے مقامی پارکس میں لوگوں کی خاصی گہماگہمی رہی اورمقامی آبادیوں کے پارکس میں عیدمنانے والوں نے خوب ہلہ گلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش بھٹو نوڈیرو میں عید منائی اور نماز عید اداکی جبکہ سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ,سابق وزیرداخلہ منظور وسان,نواب وسان,نفیسہ شاہ نے خیرپور میں عید منائی صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے بدین,وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور سید ناصر شاہ نے عید سکھر میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال, ایم این اے خورشید جونیجو نے عید لاڑکانہ اور نادر مگسی نے اپنے حلقہ شہدادکوٹ میں عید منائی۔

عید الفطرپرلاک ڈان کی وجہ سے جہاں روایتی گہما گہمی دکھائی نہیں دی وہیں سوئیٹ اوربیکری کی دکانیں کھلی ہونے جبکہ ریسٹورنٹس پرٹیک اوے کی سہولت کی وجہ سے عید کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا سیاحتی اورتفریحی مقامات کورونا ایس اوپیز کے باعث بند کیے جانے کی وجہ سے لوگوں نے عید کے موقع پرکراچی کے مختلف علاقوں کی گرین بیلٹس اورعلاقائی پارکوں کا رخ کیا جس پرمختلف حلقوں میں پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاموشی پراظہارتشویش کیا گیا۔علاوہ ازیں عید الفطرپرسیاسی جماعتوں کی جانب سے روایتی عید ملن پارٹیوں کا بھی اہتمام نہیں کیاگیا اورسیاستدانوں کی اکثریت نے عید الفطرپرگھروں میں رہنے کو ترجیح دی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں