بجٹ میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو ریلیف فراہم نہیں کیاگیا ،ندیم شیخ

کیپٹل ویلیو ،اسٹیمپ ڈیوٹی ،انکم ،سیلز ودیگر ٹیکسز میں کمی نہیں کی گئی ،رہنمائوں کاردعمل

اتوار 13 جون 2021 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) کے ای اے اے کے بانی وچیئرمین آل پاکستان اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے بانی وسرپرست اعلیٰ ندیم شیخ مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالغفار قاضی چیف آرگنائزر بلوچستان قاضی اقبال ٹائیگر صدر بلوچستان جاوید سوز مینگل ،عبدالستار نوتیار ،محمد جاوید سپریم کونسل اور کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدرنجم الدین صدیقی ،وائس چیئرمین اویس صدیقی جنرل سیکریٹری مقصود احمد، جمیل الدین قادری ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا کیپٹل ویلیو ،اسٹیمپ ڈیوٹی ،سیلز ودیگر ٹیکسز میں کمی نہیں کی گئی انہوں نے مذید کہا کہ کورونا وباء کے باعث تمام کاروباری امور بری طرح متاثر ہوئے ہیں انڈسٹری جمو د کا شکار ہے انویسٹرز سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور ایمنسٹی اسکیم میں دو سال کا اضافہ ہونا چاہیے جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس عمل سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں