نئے بجٹ سے تاجر برادری کی توقعات پوری نہیں ہوئیں، شیخ امتیاز حسین

اتوار 13 جون 2021 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے حکومت کی جانب سے بجٹ کے اعلان کے بعد تاجروں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے بجٹ سے تاجر برادری کی توقعات پوری نہیں ہوئیںنہوںنے کہاکہ تاجروں کی جانب سے ٹیکسز میں میگا ریلیف ،سیل ٹیکس کو سینگل ڈیجٹ کرنے ،کورونا وباء سے متاثرہ تاجروں کو بلا سود قرضوں اور نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے مراعات فراہم کرنے کے علاوہ انرجی کرائسز پر قابو پانے کے لئے سولر پینلز کے استعمال کے لئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھاشیخ امتیاز حسین نے کہاکہ بجٹ سے تاجروں کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں جبکہ حکومت کی جانب سے کسی بھی سیکٹر میں بڑا ریلیف نہیں دیا گیاانہوںنے کہاکہ بجٹ میں زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو بھی نظر انداز کیا گیا کنسٹریشن اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر بھی ریلیف سے محروم رہ گئے صرف آٹو سیکٹر کو ہی مراعات فراہم کی گئیں ہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچے گا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ موجودہ دور میں مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے جبکہ اشیاء خورد ونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیںموجودہ دور حکومت میں ملک غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ بنانے کے لئے تاجروں کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے کیونکہ معیشت کی بحالی میں تاجر اور صنعتکار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اورکروڑوں روپے سالانہ ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیںشیخ امتیاز حسین نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے معیشت مکمل طور پرتباہ ہو کر رہ گئی ہے جس کو بحال کرنے میں حکومت تاجر برادری کی مدد کرے کیونکہ بجلی اور گیس کی گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے جبکہ اکثر صنعتیں بھی بند ہو چکی تھیں انہوںنے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو ریلیف دینے کے لئے ان کے تمام مطالبات پر نظر ثانی کرے اور سولر پینلز کے استعمال کے لئے فوری مراعات فراہم کرے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں