انجینئر اشفاق حسین مارٹا کلب کے چیئرمین طاہر ملک سرپرست اعلیٰ مقرر

ایم ڈبلیو ایف سی کا اجلاس بانی و صدر رئیس خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اتفاق رائے سے فیصلہ

اتوار 13 جون 2021 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) مارٹا وومن فٹبال کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس بانی و صدر رئیس خان کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ کو چیئرمین اور ممتاز سماجی شخصیت طاہر ملک کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر اشفاق حسین اور طاہر ملک نے ایم ڈبلیو ایف سی کی باڈی کا تقرری پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وومن فٹبال کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں با صلاحیت وومن فٹبالر موجود ہیں جن کو کوالیفائڈ کوچز کے ذریعے مزید تربیت فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ رئیس خان نے انجینئر اشفاق حسین اور ظاہر ملک کی شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مخلص ساتھیوں کے ساتھ فٹبال کے فروغ کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔ وومن فٹبال کیلئے گرائونڈز کی کمی ہے۔ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین فٹبال کیلئے گرائونڈز تعمیر کیے جائیں جس سے انہیں پریکٹس میں سہولیات دستیاب ہوں گے۔ رئیس خان نے مزید کہا کہ وومن فٹبال فعال بنانے کیلئے تواتر کے ساتھ ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں