چھٹی کے دن کراچی والوں نے ساحل کا رخ کر لیا

اتوار 13 جون 2021 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) موسم بھی سہانا اور لاک ڈائون بھی ختم ہوا تو کراچی والوں کے جیسے مزے ہی آگئے۔کراچی کے شہریوں نیاتوارکو چھٹی کے دن بڑی تعداد میں ہاکس بے کا رخ کیا۔ان دنوں کراچی کے آسمان پر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، تیز ہوائیں بھی دل کو بھا رہی ہیں، ایسے میں موسم کی تعریفیں بھی شہری خوب کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سہانے موسم اور لاک ڈائون ختم ہونے پر شہری نکل پڑے ساحل سمندر پر پکنک منانے اور بڑی تعداد میں ہاکس بے پر پہنچ گئے۔شہریوں نے بتایاکہ گرما گرم کھانے کے ساتھ فیملی اور دوستوں کی ٹولیوں کے ہمراہ ساحل پر تفریح کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔تیز لہروں کے باعث ساحل پر لائف گارڈز بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے نظرآئے، جنہوں نے شہریوں کو بارڈر لائن سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں