ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سال 2021-2022 کا پیش کئے جا نے والے بجٹ مسترد کر دیا

اس سال کا بجٹ الفا ظ کا گو رکھ دھند ا ہے اور اس میں کو ئی منصوبہ بند ی نظر نہیں آتی بالخصوص سندھ کے شہر ی علا قوں کیلئے اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے،اراکین اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان

منگل 15 جون 2021 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعلی سندھ سیدمر اد علی شاہ کی جانب سے سال 2021-2022 کا پیش کئے جا نے والے بجٹ کو مکمل طور پر مستر د کر تے ہو ئے کہاہے کہ یہ وزراء دوست اور عوام دشمن بجٹ ہے 1477ارب روپے کے حجم میں سے 77فیصد بجٹ غیر تر قیا تی بجٹ پر مشتمل ہے جبکہ صرف 23فیصد بجٹ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختص کیا گیا ہے جو عوام کی آنکھو ں میں دھو ل جھوکنے کے مترادف ہے گزشتہ بر س 150سو ارب روپے حکو مت سندھ نے اپنی نا اہلی کے با عث خرچ کر نے میں ناکام رہی اور اب ڈھا ئی سو ارب روپے مختص کر کے کس کو دھو کا دینے کی کو شش کی جا رہی ہے گزشتہ ما لی سال میں سندھ کے اضلا ع کیلئے 15ارب روپے رکھے گئے تھے جس میں سے 13ارب روپے خرچ ہو چکے تھے اور اب 30ارب روپے سندھ کے اضلا ع کیلئے رکھے گئے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیر ہ کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اراکین سندھ اسمبلی نے مز ید کہاکہ سال 2021-2022 کا بجٹ الفا ظ کا گو رکھ دھند ا ہے اور کو ئی منصوبہ بند ی نظر نہیں آتی بالخصوص سندھ کے شہر ی علا قوں کیلئے اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ اس عوام دشمن بجٹ کی بھر پو ر مخالفت کی جا ئیگی اور اسمبلی میں اعداد و شما ر اور متبادل پیش کر کے سندھ حکو مت کو بجٹ پر نظر ثا نی کر نے کیلئے مجبو ر کرنے کی کو شش کی جائیگی اور یہ ہما را جمہو ری حق ہے کہ ہم عوام کے مفا دات کو سامنے رکھتے ہو ئے اور مسائل کے حل کیلئے اپنی تجو یز دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں