ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ، سندھ حکومت فیصلہ کرے وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر شبلی فراز کی سندھ اسمبلی آمد، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت اراکین اسمبلی سے ملاقات

جمعہ 18 جون 2021 19:37

ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ، سندھ حکومت فیصلہ کرے وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے، شبلی فراز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی سندھ اسمبلی آمد اپوزیشن لیڈر دفتر میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت اراکین اسمبلی سے ملاقات پی ٹی آئی کے سینئررہنماء فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر بلال غفار سمیت دیگر اراکین بھی موجود حلیم عادل شیخ نے شبلی فراز کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تاریخ ساز اسمبلی میں آنے پر شبلی فراز کو خوش آمدید کہتے ہیں سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی وزراء کے سندھ بھر میں مزید دورے ہونے چاہیے شبلی فراز نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے شبلی فراز کو سندھ اسمبلی اجلاس میں آنے پر خوش آمدید کہا اس موقع پر وفاقی وزیرشبلی فراز نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سندھ اسمبلی میں آج آنے کا موقع ملا اس اسمبلی کا اس ملک کی تخلیق میں اہم کردار ہے میرے لیے اعزاز کی بات ہے یہ صوبائی اسمبلی ضرور ہے لیکن اس کی حیثیت باقی اسمبلیوں سے زیادہ ہے سندھ کی عوام کے لیے ہم سے جو ہوسکتا ہے کررہے ہیں عمران خان کسی ایک صوبے کے نہیں پورے ملک کے وزیراعظم ہیں وزیراعظم کی کوشش ہے سندھ کی عوام کے بھلائی کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے وفاقی پروجیکٹ کے سہولتکار بن کر سندھ حکومت ان منصوبوں کو آگے بڑھائے کیونکہ یہ منصوبے کسی ایک پارٹی کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہیں صوبے کی عوام کی ترقی کے لیے سیاسی طور پر آواز بلند کررہے ہیں میرا یہاں پر آنے کا اچھا تجربہ رہا وفاق نے سندھ کے لیے بجٹ سے قبل بڑے پیکیج دے دیے ہیں گرین لائین پانی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل اس میں شامل ہیں پورے صوبے کی عوام ہمارے لیے محترم ہے کراچی نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے وفاقی ذمیداری سے زیادہ بھی ہم کوشش کرتے ہیں سندھ حکومت بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو سہولیات مہیا کی جاسکیں سندھ کی عوام کے ساتھ ملکر کام کریں گے ہم یہ منصوبے یہاں سے اٹھاکر کہیں نہیں لیکر جارہے ہیں اس سے سندھ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا پانی کے معاملے پر کافی بحث رہی ہم چاہتے ہیں ایسا نظام لایا جائے جس سے کسی صوبے کا بھی حق نہ کھایا جائے ہمارے لیے ضروری ہے کہ کراچی کے لیے زیادہ منصوبے ہم یہاں کرسکیں کراچی میں ہماری اکثریت ہے ہم اپنی بھرپور کوشش کررہے ہیں یہ الیکشن جیتنے نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کا سوال ہے بنڈل آئرلینڈ پر وزیراعظم چاہتے ہیں بیرونی سرمایہ پاکستان میں آئے جس کا فائدہ سندھ کی عوام کو ہوگا یہ اہم لوکیشن ہے ہمیں این او سی ملی اور پھر واپس لے لی گئی بحریہ کے معاملے پر ہماری حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے سندھ حکومت فیصلہ کرے کے وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

پانی کے معاملے پر ٹیلیمیٹری سسٹم لگانے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں