اسپیکر سندھ اسمبلی کا صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں ہونے والی ہلڑ بازی پرافسوس کا اظہار

اجلاس سے قبل ہم نے بیٹھ کر جومعاملات طے کئے تھے ان پردونوں طرف کے ارکان نے اتفاق کیا تھالیکن اس کے باجود ایوان کا ماحول خراب کیا گیا،آغاسراج درانی

جمعہ 18 جون 2021 19:37

اسپیکر سندھ اسمبلی کا صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں ہونے والی ہلڑ بازی پرافسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سند ھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں ہونے والی ہلڑ بازی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز کے واقعات بہت افسوس ناک ہیں،یقین کریں اس دن بہت ب را ہوا۔جمعہ کو ایوان کی کارروائی کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اجلاس سے قبل ہم نے بیٹھ کر جومعاملات طے کئے تھے ان پردونوں طرف کے ارکان نے اتفاق کیا تھالیکن اس کے باجود ایوان کا ماحول خراب کیا گیا اورجو واقعات پیش آئے وہ قابل افسوس ہیں۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پانچ روز جو بجٹ پر بحث ہوگی ہر ممبر کے لئے دس منٹ مختص کئے جائیں گے ،جو رکن بولنا چاہے وہ اپنی باری پر بولے ،باری گزرنے کے بعد کسی ممبر کو کال نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ ماحول کو بہتر رکھا جائے ،یہاں بینڈ باجے نہ بجائے جائیں۔اسپیکر نے خبردار کیا کہ جس کوبجٹ سے ہٹ کر بات کرنی ہے وہ پریس کلب یا میڈیا کارنر پر جائے ۔انہوں نے کہا کہ میری عزت کریں گے تو میں بھی عزت کرونگا اور ایوان کا ماحول کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں