ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمر اہ آزاد کشمیر میں درگا ہ سائیں سہلی سرکا ر پر حا ضری

ہفتہ 19 جون 2021 22:59

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمر اہ آزاد کشمیر میں درگا ہ سائیں سہلی سرکا ر پر حا ضری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے رکن رابطہ کمیٹی ووفا قی وزیر سید امین الحق،ارشاد ظفیر انچارج صوبا ئی کمیٹی عارف شاہ رکن قومی اسمبلی حا فظ اسامہ قادری کے ہمر اہ آزاد کشمیر میں درگا ہ سائیں سہلی سرکا ر پر حا ضری دی پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فا تحہ خو انی کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر درگا ہ کے منتظمین نے درگا ہ کی تا ریخ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو آگا ہ کیا اور درگا ہ کے مختلف حصوں کا دورہ کر ایا۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی اس وقت آزاد کشمیر کے دورہ پر ہے انہو ں نے دورہ کا آغا ز درگا ہ پر حا ضری سے کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں