بے لوث کارکنان اے این پی کاخاصہ ہیں مجھے فخر ہے کہ میری پارٹی کے کارکنان عوامی مسائل کے لیے متحرک رہتے ہیں، یونس خان بونیری

اتوار 20 جون 2021 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ بے لوث کارکنان اے این پی کاخاصہ ہیں مجھے فخر ہے کہ میری پارٹی کے کارکنان عوامی مسائل کے لیے متحرک رہتے ہیںگمنام رہ کر قومی تحریک کے لیے جدوجہد کرنے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں اور ایسا ہی ایک کردار غلام محمد عرف غلام چاچا ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی بلال کالونی میں ضلعی مجلس عاملہ کے رکن غلام محمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکریٹری شاہ محمد سلیمان خیل ،ضلعی صدر ناصر خٹک و دیگر نے بھی خطاب کیا،صوبائی جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر پختون دھرتی پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں،سرد جنگ کی تباہ کاریاں ابھی ختم نہیں ہوئی کہ اب امریکہ کی واپسی غیر یقینی صورت حال کو جنم دے رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عثمان خان کاکڑ ملک میں آئین،قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی ،پختونوںو تمام مظلوم قومیتوںکے حقوق کے تحفظ کی ایک توانا آواز ہیں ان کی علالت ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے دعا گو ہیں کہ عثمان خان کاکڑ کو اللہ جلد صحت یاب کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں