گورنر سندھ نے اسمبلی سے منظور سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر دستخط کرنے کے بجائے واپس سندھ اسمبلی کو بھیج دیا ، کراچی یونین آف جرنلسٹس

ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت گورنر سندھ کے اٹھائے ہوئے نکات اور قانونی لوازمات کو مکمل کرتے ہوئے بل کو جلد قانون کی شکل دے گی

اتوار 20 جون 2021 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظور سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر دستخط کرنے کے بجائے بل واپس سندھ اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کے قدم کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ گورنر سندھ نے بل پر اعتراض کیا ہے کہ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے اخراجات کے بارے میں واضح نہیں۔ کے یو جے نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت گورنر سندھ کے اٹھائے ہوئے نکات اور قانونی لوازمات کو مکمل کرتے ہوئے بل کو جلد قانون کی شکل دے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں