پاک آرمی کی عظیم قربانیوں کی بدولت امن قائم ہواہے، خورشید عالم ڈار

ْکاالعدم تنظیموں کے خلاف فی الفور کارروائی کرکے دہشتگرد عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے

اتوار 20 جون 2021 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) تحفظ عزاداری کونسل کے بین الصوبائی جنرل سیکریٹری خورشید عالم ڈارنے کہاہے کہ پاکستان آرمی کی عظیم الشان قربانیوں کی بدولت آج پاکستان باالخصوص کراچی میں امن وامان قائم ہواہے جس پر پاک فوج کو جتنا خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس بات پر حیرت اور افسوس ہے کہ ملک میں بدامنی میں ملوث کالعدم تنظیمیں نام بدل بدل کر آج بھی موجودہیں اورکام کررہی ہیں،سوشل میڈیا پر مختلف ناموں سے فرقہ واریت پھیلانے میں مصروف تکفیری تنظیموں کے خلاف فی الفور کارروائی کرکے دہشتگرد عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ نہ پیش آسکے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چیئرمین آغارحیم جعفری کو فوری طورپر سیکورٹی فراہم کی جائے،ان حالات میں ان سے سیکورٹی واپس لیناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ امام زمانہ کا وکیل ہونے کی وجہ سے آغارحیم جعفری کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں ،دوسری جانب مختلف تنظیموں کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر آغارحیم جعفری کو سیکورٹی فراہم کرکے ان کی حفاظت کا بندوبست کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں