مدارس کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں مفتی نعیم نے اہم کرداراداکیا، مفتی نعیم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، مفتی حماد مدنی

اتوار 20 جون 2021 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) جمعیت علمائے اسلام س کراچی کے جنرل سیکریٹری مفتی محمدحماداللہ مدنی نے شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی برسی پر ان کو دینی وسماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی گراں قدروبیش بہاخدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، مفتی نعیم کی وجہ سے مدارس دینیہ کو تقویت ملی،مدارس کو مضبوط، منظم اور مستحکم کرنے میں انہوں نے اہم کردار اداکیا، وہ ملک میں مدارس دینیہ کی توانا آوازتھے۔

(جاری ہے)

آج دنیابھر میں ان کے تلامذہ دین متین کی خدمت میں مصروف ہیں جس کا سہرا بلاشبہ مفتی نعیم کو جاتاہے۔کراچی میں کسی بڑی شاہراہ کو مفتی نعیم سے منسوب کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں