’’آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے پروگرام منجمد ،ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے فنڈز روک دئیے‘‘
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کاپروگرام منجمدہو چکا ہے ، عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کو ملنے والے پیسے روک دیئے گئے ہیں، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل
دانش احمد انصاری اتوار 20 جون 2021 22:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر تین سال گزرنے کے باوجو د نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ہیں۔
حکومت اب بھی میڈیکل الانس پر ٹیکس لیتی ہے، بجلی کی قیمت بڑھانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،صوبوں کا ٹوٹل سرپلس 11ارب آرہا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو نیب بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایف بی آر کو گرفتاریوں کی اجازت دینے سے ریونیو نہیں بڑھے گا،پاور آف اریسٹ ایک 17ویں گریڈ کے افسر کو نہیں دینا چاہئے۔دوسری جانب دوسری جانب وفاقی وزارت خزانہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا پروگرام معطل نہیں ہے اور ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کا قرض نہیں روکا۔ایک بیان میں وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف مشن کا اگست میں دورہ متوقع ہے، جس میں مشن پورے سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لےگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پاکستان نےمارچ تک آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کےدوران پاکستان نےبہترین معاشی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک نےپاکستان کا قرض نہیں روکا، ورلڈ بینک نےایک روز قبل ہی پاکستان کےلیےقرض کی منظوری دی ہے۔مفتاح اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منقل نہیں کررہی، حکومت تیل کی قیمتوں میں استحکام لانےکی کوشش کررہی ہے، ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کی توقع ہے جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، سعودی عرب کے ساتھ ادھار پر تیل کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
سیلانی کے تحت خشک اور تیار خوراک کے علاوہ ادویات پر مشتمل ایک اور کھیپ فلسطین کے لیے روانہ کردی گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ