صوبا ئی وزیر بلدیا ت کا کلفٹن سب میرین انڈر پا س کا دورہ

سن سیٹ بولیورڈ کی طر ف سڑ ک کی تعمیر کیلئے تین منزلہ عما ر ت کو جلد از جلد مسما ر کیا جا ئے ۔صو با ئی وزیر سڑ ک کی تعمیر سے کینٹ اسٹیشن سے سن سیٹ بو لیورڈ جا نے والی ٹریفک کو آسا نی ہو گی ۔سید ناصر حسین شاہ

بدھ 23 جون 2021 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) صوبائی وزیر بلدیات و اطلا عا ت سید ناصر حسین شاہ نے کلفٹن سب میرین انڈر پاس کا دورہ کیا۔سن سیٹ بولیورڈ کی طرف سڑک کی تعمیر کے لیے تین منزلہ عمارت گرانے کے کام کا معائنہ۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر نے ہدایت دی کہ عمارت مسمار کرنے کے کام کو تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

تین منزلہ بڑی عمارت گرانے کے لیے 4 مزدور لگائے گئے ہیں، مزدوروں کی تعداد بڑھائی جائے۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر کے بعد کینٹ اسٹیشن سے سن سیٹ بولیورڈ کی جانب جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنہ تھا۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ سڑک کی تعمیر انڈر پاس پروجیکٹ کا حصہ ہے ، انہو ں نے کہا کہ بلڈنگ گرانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں