کراچی،شاہ لطیف ٹاؤن میں دس روز قبل موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،نقدی سمیت 32 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد

بدھ 23 جون 2021 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) شاہ لطیف ٹاؤن میں دس روز قبل موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،نقدی سمیت 32 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں دس روز قبل آغاموبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم آفتاب ولد ملک محمد طارق کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر کے نقدی سمیت 32 لاکھ روپے مالیت کا تمام سامان برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ اور کئی بار گرفتار ہوچکا ہے،یادرہے کہ مذکورہ ڈکیتی کی واردات 13 جون کو رونما ہوئی تھی،تاہم گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں